ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس نظام میں بہتری اور اداروں کی تنظیمِ نو پر کابینہ کمیٹی کا اجلاس

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی تنظیمِ نو اور رائٹ سائزنگ سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس وزارتِ خزانہ میں وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ کمپنی بجلی کے شعبے میں منصوبہ بندی، کارکردگی کی نگرانی، اور بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی کے لیے ایک تکنیکی بنیاد فراہم کر رہی ہے، جسے مزید مؤثر اور سائنسی خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

لا ڈویژن کی جانب سے بھی اپنی کارکردگی، جاری تنظیم نو اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ ڈھانچے میں اختیارات کے دہرا پن کو ختم کرتے ہوئے سادہ، مؤثر اور نتائج پر مبنی ماڈل اپنایا جا رہا ہے تاکہ سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن، یہ سفر منزل کی طرف ہے، محمد اورنگزیب

اجلاس میں جناب سلمان احمد (ایمبیسیڈر ایٹ لارج) کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کی ریونیو ڈویژن سے متعلق سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان سفارشات میں انتظامی اصلاحات، انسانی وسائل کے مؤثر استعمال، اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے اقدامات تجویز کیے گئے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور حکومت اس میں وسیع اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں بہتری، شفافیت، اور جوابدہی کے اصولوں پر مبنی جدید ایف بی آر ہی مالیاتی خودکفالت کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ایف بی آر میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیاں نافذ کی جائیں تاکہ ہر خرچ شدہ سرکاری روپیہ ٹیکس وصولی، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت میں حقیقی بہتری لانے کا باعث بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی