اب ہم تحریک کا آغاز کریں گے اور پورا پاکستان دیکھے گا، علی امین گنڈاپور

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، اب ہم تحریک کا آغاز کریں گے اور پورا پاکستان دیکھے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 4 حکومتوں میں جتنا کام نہیں ہوا اتنا ہم ایک حکومت میں کرکے دکھائیں گے۔ جن حلقوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں وہاں کے ارکان اسمبلی کو جوتے مارنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر عرصے میں صوبے کے وسائل میں اضافہ کیا، بجٹ میں فیصلہ کیاکہ پرانے منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ ایک سال میں 441 اسکیمیں مکمل کی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب ہم حکومت میں آئے تو خزانہ خالی تھا اور صوبے پر قرض چڑھا ہوا تھا، ہم نے اپنے وسائل میں اضافہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ کئی سال سے نئے اضلاع اور تحصیلوں کے نام پر اربوں روپے ضائع ہورہے ہیں، ایسے اضلاع کا کیا فائدہ جہاں کالج اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہی موجود نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرےگی، پشاور میں دل کا جدید اسپتال تعمیر کریں گے، جبکہ ہر ریجن میں بھی کارڈیک اسپتال بنے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جو ملازمین اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے نہیں کررہے وہ حرام کھا رہے ہیں، ایسے لوگوں کو نوکری چھوڑ دینی چاہیے۔ اگر ہم دیانتداری سے ہر کام کریں گے تو ضرور عظیم قوم بنیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر ملاوٹ کی وجہ سے کسی شخص کی موت ہورہی ہے تو اس کا قاتل وہ شخص ہے جو ملاوٹ کررہا ہے۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو گرا دیا جاتا ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور کا ریاست کو چیلنج

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں