سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مقبولیت سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عارف علوی کی وضاحت

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا سے متعلق معاملات کے لیے حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کر رکھی ہے، لہٰذا درخواست گزار اس فورم سے رجوع کرے۔

عدالت نے واضح کیاکہ اس کے دائرہ اختیار میں یہ معاملہ نہیں آتا، لہٰذا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

یہ درخواست شہزادہ عدنان نامی شہری نے اپنے وکیل محمد مدثر چوہدری کے ذریعے دائر کی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیے، اور اس سے متعلق ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کی جو بعد میں زمان پارک چلے گئے، زاہد خان

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں پولیس کو درخواست دے چکا ہے، لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp