پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست بہتری، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 133,602.12 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,025.14 پوائنٹس یا 0.77 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، یہ تیزی بہتر معاشی اشاریوں کی بدولت جاری رہی۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی پی آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، انڈس موٹر، ہنڈا، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل جیسی بڑی کمپنیوں کے شیئرز سرخ رو رہے۔

ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ

معاشی محاذ پر ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان نے مالی سال 25-2024 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 38 ارب ڈالر سے زائد وصول کیے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس نمایاں اضافے کا سہرا وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی موثر پالیسیوں اور باضابطہ ذرائع سے ترسیلات کو فروغ دینے کی کوششوں کو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹنے کو ترجیح دی تھی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ 826 پوائنٹس یا 0.62 فیصد گر کر 132,577 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ کا احوال

عالمی سطح پر بھی جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ہلکی تیزی دیکھی گئی، جسے اینویڈیا کی 4 ٹریلین ڈالر مالیت تک پہنچنے کی خبروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسیوں کو نظر انداز کرنے والے سرمایہ کاروں نے تقویت دی۔

صدر ٹرمپ نے تانبے پر 50 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو یکم اگست سے نافذالعمل ہوگا، جبکہ برازیل اور سات دیگر ممالک کے خلاف بھی تجارتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم ان فیصلوں کا مارکیٹ پر محدود اثر پڑا۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس 0.2 فیصد بڑھا، جبکہ نکی انڈیکس 0.56 فیصد نیچے آیا، چین کا سی ایس آئی 1500  انڈیکس 0.2 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد بڑھا، یورپی مارکیٹ کے فیوچرز بھی مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ