لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں مسلسل موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، نشیبی علاقے سیلابی منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر شگاف پڑ گئے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اور وزرا یہ دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ لاہور میں کسی جگہ پانی نہیں کھڑا ہوا اور تمام سڑکوں سے نکاسی آب مکمل ہو چکا ہے جس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔

 ایسے میں صارفین مختلف علاقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس میں کئی سڑکوں اور شگاف پڑے ہوئے ہیں اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جس میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈوبے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 8 گھنٹے کی طوفانی بارش کا نیا ریکارڈ، نکاسی آب کے لیے ایمرجنسی اقدامات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سینئر رہنما مسرت چیمہ نے سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بارش سے پورا لاہور شہر ڈوبا ہوا ہے لیکن شعیب یہ مریم کو بتائے گا نہیں، بلکہ جب پانی نکل جائے گا تو مریم ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے لاہور کی سڑکوں پر نکل آئیں گی اور پوچھیں گی کہ پانی کہاں ہے۔ اس کے بعد سہیلیوں کے گروپ کی جانب سے مریم نواز کی تعریفوں کے پل باندھے جائیں گے۔

صحافی خرم اقبال نے کہا کہ ابھی کل ہی مریم نواز نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتی ہوں، لوگ بہت خوش ہیں کہ لگتا ہی نہیں یہ پاکستان ہے، بس بتانا یہ تھا کہ یہ لاہور ہے، ویڈیو آج کی ہے، بارش کے باعث سڑک دھنس چکی ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ لاہور میں بارش کے بعد ڈیفنس میں دریا بہنے لگا ہے اور اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی بارش سے ہی حکومت پنجاب کے سارے دعووں کی نفی ہو گئی ہے۔

فرید ملک نے پانی میں ڈوبے ہوئے ایک علاقے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ دریائے سوات کی ڈیفنس لاہور آمد ۔

شاکر محمود اعوان نے  ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سڑک پر بڑا شگاف پڑا نظر آ رہا ہے انہوں نے ساتھ لکھا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی۔ سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام پورہ روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔

ارفع بھٹو نے کہا کہ لاہور ڈوبا ضرور، مگر بارش میں نہیں، نااہلی کے سمندر میں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ گٹر اُبلے ہوئے ہیں، سڑکیں ندی بن گئی ہیں، قیمتی جانیں چلی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غائب ہیں۔

رضوان غلزئی نے طنزاً لکھا کہ مریم نواز نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کے لیے ’واٹر پارکس‘ بنا دیے۔

لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی