غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 10 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا متنازع منصوبہ: غزہ کے 6 لاکھ شہریوں کی جبری نقل مکانی کا انکشاف
غزہ کے گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک میڈیکل پوائنٹ کو نشانہ بنایا تھا جہاں بیمار بچوں اور خواتین کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔
اس حملے نے اسرائیلی فوج کی شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے خلاف قتل عام کی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کی شہری آبادی، بازاروں اور بنیادی سہولتوں کو بے دریغ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: غزہ جنگ: اسرائیلی فوجی بدترین نفسیاتی مسائل سے دوچار، 43 فوجیوں کی خودکشی
غزہ کے ’شہدائے الاقصیٰ اسپتال‘ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں فرش پر بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو دکھایا گیا ہے جنہیں طبی عملہ فوری امداد فراہم کر رہا تھا۔