پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا، جب مارکیٹ کا آغاز 348 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا سبب ’رزلٹ سیزن ریلی‘ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار بڑی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

آج یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کی جانب سے ششماہی مالی نتائج کا اعلان متوقع ہے، جس میں فی حصص آمدنی 13 روپے اور 5.50 روپے کے ڈیویڈنڈ کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت مالی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی کی جانب گامزن ہے، جس سے ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔














