ہم پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملائشیائی وزیراعظم

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

انور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا، ’پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ملائیشیا کے متوقع دورے اور ہمارے اقتصادی تعلقات کے مستقبل پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم انور ابراہیم نے اسحاق ڈار کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے مزید کہا،’ ہم نے ملائیشیا پاکستان کے مابین قریب تر اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (MPCEPA) پر کام کرنے کا عزم کیا اور حلال گوشت کی برآمدات اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی اور ہم آسیان کے ساتھ پاکستان کے روابط کے مزید استحکام کے لیے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائشیا کا دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

انور ابراہیم نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ملائیشیا پاکستان کے حق میں پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور اس بات کا پختہ یقین رکھتا ہے کہ اس تنازعہ کا حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!