حکومت کا چینی کی درآمد کا منصوبہ، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کے تحت قائم سرکاری ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان یعنی ٹی سی پی نے بین الاقوامی سطح پر چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹینڈر کے تحت 3 لاکھ سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی خریداری اور درآمد کا منصوبہ ہے، ٹینڈر کے مطابق، قیمتوں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا پیٹرولیم مصنوعات اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 جولائی کو حکومت پاکستان نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جنوری کے بعد سے ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت نے درآمدی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی دنیا بھر کے مختلف ذرائع سے درآمد کی جائے گی اور یہ چینی پیک شدہ بوریوں میں ہونی چاہیے، ٹینڈر میں کم از کم 25 ہزار ٹن کی پیشکش کو قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار

تجارتی ذرائع کے مطابق، ٹی سی پی کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اعلان کردہ مقدار سے کم یا زیادہ خریداری کر سکے۔ چینی کی ترسیل مختلف کھیپوں کی صورت میں اگست سے شروع ہوگی، جبکہ تمام درآمد شدہ چینی 30 ستمبر تک پاکستان پہنچنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں استحکام اور معیاری و سستی چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے دو مراحل پر مشتمل درآمدی منصوبے کا اعلان کیا تھا، اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا

یہ فیصلہ بدھ کے روز وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت شوگر امپورٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہفتے بعد مزید 1 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا اور عوام کو معیاری چینی مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی