امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024 میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ 6 ایجنٹس کو غفلت برتنے پر 10 سے 42 دن تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب ایک حملہ آور اس وقت صدارتی انتخابات کے امیدوار کے جلسے کے قریب ایک چھت پر چڑھ گیا اور سابق صدر پر گولی چلائی۔
اس حملے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر گولی کا زخم آیا تھا۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے موقع پر ہی حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔














