مخصوص نشست وزیراعظم شہباز شریف نے آفر کی، ثمر بلور

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رہنما اور حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ مخصوص نشست کی پیشکش انہیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ میں نے مخصوص نشست کی ڈیمانڈ نہیں کی تھی، امیر مقام سوا سال سے مجھ سے رابطے میں تھے۔

انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں بہترین وقت گزرا اور وہ اس کے رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

سیاسی پارٹی تبدیل کرنے کی وجوہات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ میرا نظریہ اب عوامی نیشنل پارٹی سے نہیں ملتا اور ن لیگ میں میری سوچ کی بہتر عکاسی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں سب کو حق حاصل ہے کہ جس پارٹی میں جانا چاہے جاسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات یا کسی اسکینڈل کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ میں اے این پی کے رہنماؤں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے تمام افراد کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا۔

ثمر بلور نے کہا کہ میرے فیصلے میں میرے سارے بڑے شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلام احمد بلور اب عملی سیاست میں نہیں ہیں اس لیے انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 12 سال سے خیبرپختونخوا پر قابض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان کے لیے موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور پی ٹی آئی کی سوچ میں بڑا فرق ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے مسلم لیگ مثبت سوچ رکھتی ہے۔

ثمر بلور نے کہا کہ وہ ایمل ولی خان کے بیانات پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ایمل ولی خان کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور وہ اس وقت کی قدر کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟