اب اطالوی کرکٹ ٹیم بھی ٹی 20 مقابلوں میں کھیلتی نظر آئے گی

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی نے نیدرلینڈز کے خلاف شکست کے باوجود تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اٹلی نے یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں بہترین کارکردگی سے   2026 میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ آئی سی سی رینکنگ میں بہتر پوائنٹس کی وجہ سے پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ باقی 6 ٹیموں کا انتخاب ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا

یہ بھی پڑھیے: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟

یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں اٹلی اور جرسی دونوں کے پوائنٹس برابر تھے، مگر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اٹلی نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ اٹلی کو صرف بھاری مارجن سے شکست سے بچنا تھا، جو انہوں نے نیدرلینڈز کی 16.2 اوورز میں کامیاب تعاقب کے ذریعے یقینی بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اٹلی نے 15ویں اوور میں ہی اپنا ورلڈ کپ ٹکٹ کنفرم کر لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp