کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمازون پارسلز سے بھر گیا

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کی ایک خاتون کے گھر میں گزشتہ ایک سال سے روزانہ کی بنیاد پر ایسے ایما زون پارسلز آ رہے ہیں جن کا اُس نے آرڈر ہی نہیں دیا۔

خاتون، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں، کا کہنا ہے کہ ہر ڈبے میں ایٹکن (Etkin) برانڈ کی نقلی چمڑے کی گاڑیوں کے سیٹ کورز ہوتے ہیں، جو ایک چینی کمپنی Liusandedian کی جانب سے ایمازون پر بیچے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی شادی میں کن بڑے ستاروں کو دعوت دی گئی؟

مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپنی واپسی (ریٹرن) کا پتا اس خاتون کے گھر کا درج کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر سے خریدار اپنی ناقص مصنوعات واپس اسی کے پتے پر بھیج رہے ہیں۔

آن لائن صارفین کی شکایات سے بھری ہوئی ریویوز بھی کچھ کم دلچسپ نہیں۔ سیٹ کور کا فٹ نہ آنا، ریٹرن کی بھاری قیمت، اور ریفنڈ نہ ملنے جیسے مسائل عام ہیں۔

خاتون نے مقامی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اکثر اوقات واپسی کی لاگت اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے جتنے میں وہ چیز خریدی گئی تھی! اور بدقسمتی سے لوگوں کو اُن کے پیسے بھی واپس نہیں ملتے۔

ایما زون کی جانب سے بار بار مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود، پارسلز کا تانتا بندھنے کا نام نہیں لے رہا۔

ایما زون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے متاثرہ خاتون سے معذرت کر لی ہے اور ان کے ساتھ مل کر پیکجز واپس لینے اور مسئلے کے مستقل حل کے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایما زون کے نمائندے حال ہی میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے اور درجنوں پارسلز واپس لے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ووڈ سائیڈ، کیلیفورنیا کے رہائشی جان ڈی فیور کو بھی گزشتہ سال بالکل ایسا ہی تجربہ ہوا، ان کے گھر بھی ناپسندیدہ ایما زون پارسلز کے انبار لگ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ