کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ایک ماہ پرانی ہے، مگر جب ہم نے تفتیش کا رخ کیا تو کچھ اور ہی کہانی سامنے آئی۔
ہم نے اُن لوگوں سے رابطہ کیا جو ماضی میں ان کے ساتھ کام کر چکے تھے۔
ایک معروف اسٹائلسٹ دانش مقصود کے مطابق حمیرا سے ان کا آخری شوٹ اکتوبر 2024 میں ہوا تھا، اور اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں رہا۔
دانش کا کہنا ہے کہ اس کے بعد حمیرا کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ’ہم نے اس کا سین فروری 2024 تک آتا دیکھا اور اس کے بعد مکمل خاموشی رہی۔‘
حمیرہ کی فیملی نے بھی اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کی ڈائری سے دو خواتین کے نمبرز ملے۔ ایک نے کہا میں حمیرا کو جانتی ہی نہیں اور دوسری نے بھی صاف انکار کردیا کہ ان کا کوئی رابطہ تھا۔ مزید جانیے بلال علی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔