برطانیہ کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا نجی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: المناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ طیارہ نیدرلینڈز کے لیے روانہ ہو رہا تھا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کے بعد ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
آج شام کے لیے شیڈول کی گئی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔
تاحال یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کا چیچنیا جانے والا مسافر طیارہ تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
واضح رہے کہ ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ سے زیادہ تر پروازیں ایزی جیٹ کے ذریعے یورپ کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوتی ہیں۔