بھارت: جنسی ہراسانی کے خلاف خواتین ریسلرز کے دھرنے میں کسان بھی شامل

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جنسی ہراسانی کے خلاف خواتین ریسلرز کے دھرنے میں کسان بھی شامل ہو گئے ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر بھارتی خواتین ریسلرز کا دھرنا 10 روز سے جاری ہے۔ خواتین ریسلرز جنسی ہراسانی پر ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان خواتین ریسلرز کی حمایت میں کسان بھی دھرنے میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے کسان پیر کو جنتر منتر کے مقام پر پہنچے جہاں پہلوان 23 اپریل سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

پہلوان بجرنگ پونیا، ونیش پھوگٹ اور ساکشی ملک نئی دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج میں شریک

ڈی سی پی نئی دہلی پرناو طائل کے مطابق کسانوں کا ایک گروہ جنتر منتر گیا۔ پولیس ٹیم نے کسانوں کے خواتین کے دھرنے میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے رکاوٹیں ہٹا دیں، اور کسان دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے۔

بھارت : کسان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے خواتین پہلوانوں کے دھرنے میں پہنچ گئے

اس سے قبل دہلی پولیس نے اتوار کے روز جنتر منتر تک کسانوں کے مارچ کے راستے میں 2000 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے تھے تاکہ کسانوں کو خواتین ریسلرز کے دھرنے میں شامل ہونے سے روکا جا سکے۔ دہلی پولیس کے مطابق لوگوں کو اپنی نجی گاڑیوں اور بسوں میں دہلی میں داخل ہونے کی اجازت ہے نہ کہ ٹریکٹر ٹرالیوں سے۔

دوسری جانب اتوار کو پہلوانوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے مودی حکومت کو 21 مئی کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ کھاپ، کسان اور خواتین تنظیموں کے تقریباً 2000 حامیوں کی موجودگی میں پہلوان ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے طویل جہدوجہد کے لیے تیار ہیں۔

ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے کسان لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ ‘غلطی’ نہ کریں اور تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر بھارتی خواتین ریسلرز کا دھرنا 10 روز سے جاری ہے۔ خواتین ریسلرز جنسی ہراسانی پر ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟