سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اذہان کے ساتھ جم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اذہان اپنی والدہ کے ساتھ جم میں ورزش، پش اپس، اور مختلف ورک آؤٹ کر رہے ہیں۔ بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ طاقت سکھانے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اسے عمل سے دکھایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ماں بیٹے کا اتوار اس طرح گزرا۔
View this post on Instagram
صارفین ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو سراہتے ہوئے نظر آئے اور اس پر اذہان مرزا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اذہان بہت خوش قمست ہیں تو چند صارفین نے انہیں مستقبل کا چیمیئن قرار دیا۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال فروری 2023 میں ٹینس کے کھیل کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا تھا تاہم اب بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ایک ٹینس اکیڈمی چلاتی ہیں جہاں وہ لڑکے لڑکیوں کو اس کھیل کی تربیت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں رہ رہی اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔