خیبرپختونخوا: بارش سے جڑے 2 واقعات میں 4 بچیاں جاں بحق

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبراور ملاکنڈ ڈویژن میں بارش سے جڑے 2 مختلف واقعات میں 4 بچیاں جان کی بازی ہار گئیں، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کی تاہم بچیوں کی جان نہ بچائی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک: سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی ریسکیو عملے کو شاباش

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع خیبرمیں 2 بچیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے، جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے علاقے آلہ ڈھنڈ شابہ خیل میں تیز بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔

دیوار گرنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ایمبولینسیز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دونوں زخمی بچیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آلہ ڈھنڈ اسپتال اورڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈور میں پھنسی چیل کو بچا لیا گیا

بچیوں کی شناخت 12 سالہ زویا اور 14 سالہ حرا کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بچیاں آپس میں بہنیں ہیں اور میراث خیل آلہ ڈھنڈ کی رہائشی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp