قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تاکہ پاکستانی عازمین حج کو کم اخراجات پر مقدس فریضے کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
اجلاس کمیٹی چیئرمین ملک عامر ڈوگر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں قسطوں پر حج فیس، بحری راستے سے حج سفر اور پرتعیش رہائشوں میں کمی جیسے اقدامات زیر غور لائے گئے تاکہ حج کو مزید سستا اور آسان بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ سنہ 1994 میں ایم وی شمس آخری جہاز تھا جو پاکستانی عازمین کو حج کے لیے سعودی عرب لے گیا تھا تاہم وقت کی بچت کے سبب ہوائی سفر کو ترجیح دیے جانے کے پیش نظر وہ سروس بند کردی گئی تھی۔
آئندہ حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے رواں سال حج انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ آبادی کے تناسب سے اس سال 2 لاکھ 30 ہزار کا حج کوٹہ مل سکتا ہے۔
محرم کے بغیر خواتین کے حج پر جانے کا معاملہ
انہوں نے بتایا کہ نئی حج پالیسی وزیر اعظم کی ہدایت پر سعودی تعلیمات کے مطابق تیار کی جا رہی ہے جو جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
کمیٹی نے محرم کے بغیر خواتین کے حج پر جانے سے متعلق سفارشات اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی۔