ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی منن چندرا کو دھول چٹا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ: محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی
آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے منن چندرا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ کے آخری 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، جبکہ محمد آصف بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔
شاہد آفتاب نے ابتدائی میچ میں کویت کے عبداللہ الیوسف کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا، جس کے بعد بھارت کے تجربہ کار اسنوکر پلیئر منن چندرا کے خلاف کھیلتے ہوئے 0-3 کی واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی
ان کے میچ کا اسکور 17-90، 46-59 اور 46-105 رہا۔
یہ عالمی ٹورنامنٹ 13 جولائی سے 24 جولائی 2025 تک بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری ہے، جہاں مختلف کیٹیگریز میں دنیا بھر سے ماہر اسنوکر کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔