لارڈز ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست، انگلینڈ کو 1-2 سے برتری حاصل

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری کرلی ہے۔

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رویندرا جڈیجا کی ناقابلِ شکست 61 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، جب کہ کے ایل راہول 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شبھمن گل صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کے 7  بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے جو روٹ کی شاندار سنچری (104 رنز) کی بدولت 387 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 387 رنز بنا کر پہلی اننگز برابر کردی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے سنچری اسکور کی، جب کہ رشبھ پنت 74 اور رویندرا جڈیجا 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس نے 3، جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں انگلش ٹیم 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد بھارت کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف ملا، مگر پوری ٹیم 170 رنز پر ہمت ہار گئی۔

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ اگلے ہفتے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp