114 سالہ میراتھن لیجنڈ فوجا سنگھ سڑک حادثے میں چل بسے، مودی سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع جالندھر میں طویل العمر میراتھن رنر سردار فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں ایک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ وہ بیاس گاؤں میں سیر کے لیے نکلے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی نے انھیں ٹکر مار دی۔ شدید چوٹوں کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجا سنگھ جی غیر معمولی شخصیت اور عزم کے پیکر تھے جنہوں نے فٹنس کے میدان میں نوجوانوں کو متاثر کیا، ان کا جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مزید پڑھیں: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے

پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ، وزیراعلیٰ بھگونت مان اور سوانح نگار خوشونت سنگھ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ خوشونت سنگھ نے لکھا کہ میری پگڑی والا طوفان اب نہیں رہا۔

1911 میں پیدا ہونے والے فوجا سنگھ دنیا کے وہ پہلے ایتھلیٹ تھے جنہوں نے 100 سال کی عمر میں میراتھن مکمل کی۔ انہیں ’ٹربنڈ ٹورنیڈو‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2012 کے لندن اولمپکس میں مشعل بردار کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا اور متعدد بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کی۔

فوجا سنگھ کی زندگی خدمت، عزم اور سادگی کی زندہ مثال تھی، ان کی پگڑی اور ان کی دوڑ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے