لندن فائر بریگیڈ کو ایک اپارٹمنٹ میں اُس وقت آگ بجھانے کے لیے بلایا گیا جب ایک شرارتی کچھوے نے حادثاتی طور پر اپنا ہیٹ لیمپ گرا کر فلیٹ میں آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھگوڑا کچھوا ساڑھے 3 سال بعد ملا تو کتنا فاصلہ طے کر چکا تھا؟
حکام کے مطابق عملہ چوتھی منزل پر واقع ایک رہائشی یونٹ میں پہنچا تو ایک کمرے میں چھوٹے پیمانے پر آگ لگی ہوئی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع سے ایک کچھوے اور ایک چھوٹے کتے کو بحفاظت نکالا، جو سیڑھیوں کے نیچے چھپے ہوئے تھے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ اُس وقت لگی جب کچھوے نے اپنا ہیٹ لیمپ گرا دیا، جو سیدھا ایکویریم میں موجود خشک گھاس پر آ گرا، جو فوراً شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا زیتونی کچھوے نے واقعی تعمیرات کی وجہ سے پاکستانی ساحل سے منہ موڑ لیا ہے؟
خوش قسمتی سے کچھوا اور اُس کا کتا ساتھی محفوظ رہے اور بعد میں دونوں کو ان کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔