ٹیکس چھوٹ سے آئی ایم ایف کا انکار، حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر واپس لے لیا

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی مخالفت کے بعد چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نیا نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس فری چینی درآمد پر آئی ایم ایف برہم، 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ معاہدے کی خلاف ورزی قرار

اس نظرثانی ٹینڈر کے تحت انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت تمام ڈیوٹیز معاف کردی گئی تھیں، اور اسی تناظر میں ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی کی ایکس مل قیمت میں نمایاں اضافہ

دوسری جانب چینی کی درآمد کی اجازت کے باوجود چینی کی ایکس مل قیمت پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کی برآمد کی اجازت کے وقت مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایکس مل قیمت میں 25 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال مارچ میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قیمت کے مقابلے میں ایکس مل قیمت میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کابینہ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے جون 2024 میں چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی تھی، جب کہ مارچ 2025 میں یہ قیمت 159 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

بعد ازاں حکومت نے شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی۔

وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گزشتہ روز چینی کی نئی ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کیوں بڑھتی ہے؟ ایک نہ ختم ہونے والا بحران

یاد رہے کہ حکومت نے جون 2024 میں چینی کی برآمد کی منظوری کا عمل شروع کیا تھا اور جون تا اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل