پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے 26 معطل ارکان کے حق رائے دہی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ
اسمبلی سیکریٹریٹ نے واضح کردیا ہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق ہوگا۔
سیکریٹریٹ کے مطابق اپوزیشن کے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
مزید پڑھیے: مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری
یاد رہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کو بجٹ اجلاس کے دوران ہلڑ بازی اور گالی گلوچ کے الزام میں 27 جون کو 15 اسمبلی نشتوں کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔