نیویارک میں دودھ کی ’نہریں‘ بہنے لگیں

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کی کولمبیا کاؤنٹی میں دودھ سے لدا ایک ٹریکٹر ٹرالر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں نمایاں مقدار میں دودھ سڑک پر بہہ گیا، ایسا لگا کہ جیسے سڑک پر دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں؟

کولمبیا کاؤنٹی کے شیرف ڈونلڈ جے کراپف کے مطابق یہ حادثہ Gahbauer روڈ اور اسٹیٹ روٹ 217 کے سنگم پر پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

شیرف دفتر کے مطابق ٹرک الٹنے کے بعد سڑک پر دودھ پھیل گیا، جس کی صفائی کے لیے نیویارک اسٹیٹ پولیس، کولمبیا کاؤنٹی ٹیم، محکمہ ماحولیات کی ریسپانس ٹیم اور مقامی فائر ڈیپارٹمنٹس شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیں ’خیالی پلاؤ‘ کھائیں

ٹرالہ ڈرائیور کو البانی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واقعے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟