پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، جیل سے اسپتال منتقل

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث فوری طور پر اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے میں جلن اور درد کی شکایت بھی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال حکام نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی صحت مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی واقعات کے بعد سے گرفتار ہیں، اور ان کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp