چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی یادگاری تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چین سے مزید طیارے و دفاعی سسٹم خریدنے کا ارادہ، چینی کمپنیوں کے شیئرز بڑھ گئے، بلومبرگ کی رپورٹ

تقریب میں سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی، جو پاک چین دوستی کے لیے وسیع حمایت کا مظہر تھی۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس نے چین کے عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی حیران کن ترقی اور تیز رفتار جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔

انہوں نے چین کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال میں استحکام کا ضامن قرار دیا اور اپنے خطاب میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ، آزمودہ اور فولادی دوستی کا اعادہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک اس منفرد رشتے کو ہر شعبے میں مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی فضائیہ کا ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار

انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، سی پیک منصوبے کی پیشرفت، دفاعی تعاون کے فروغ اور علاقائی ہم آہنگی و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟