پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ کا یہ گروپ کراچی سے دبئی کے راستے ڈھاکا روانہ ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے گروپ میں 7 کھلاڑی شامل ہیں: سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ۔ ان کے ہمراہ ٹیم کا سپورٹ اسٹاف بھی روانہ ہوا ہے۔ مزید کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ آج صبح بنگلہ دیش روانہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش
قومی سکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکہ کے لیے براستہ دوبئی روانہ
پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، ,صائم ایوب , فخر زمان ، محمد نواز ، ابرار احمد، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف اور سپورٹ سٹاف شامل
دوسرا گروپ 16 جولائی کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا… pic.twitter.com/wSnQpvwtJR
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 15, 2025
تین میچوں کی یہ سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، اور تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوں گے۔ یہ سیریز مئی میں پاکستان میں ہونے والی 0-3 کی کلین سویپ کا اعادہ سمجھی جا رہی ہے، جس میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو واضح برتری سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں جاری کر دی ہیں جو 300 ٹکہ سے 3,500 ٹکہ کے درمیان ہوں گی۔ ٹکٹوں کی فروخت ڈیجیٹل طریقے سے 15 جولائی سے شروع ہو چکی ہے اور شائقین انہیں بی سی بی کے ای ٹکٹنگ پلیٹ فارم سے حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش ٹی20 سیریز:
* سلمان علی آغا (کپتان)
* ابرار احمد
* احمد دانیال
* فہیم اشرف
* فخر زمان
* حسن نواز
* حسین طلعت
* خوشدل شاہ
* محمد عباس آفریدی
* محمد حارث (وکٹ کیپر)
* محمد نواز
* صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
* صائم ایوب
* سلمان مرزا
* سفیان مقیم
سیریز کا مکمل شیڈول:
16 جولائی: پاکستانی ٹیم کی آمد ڈھاکا
20 جولائی: پہلا ٹی20 میچ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا (شام 6 بجے)
22 جولائی: دوسرا ٹی20 میچ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا (شام 6 بجے)
24 جولائی: تیسرا ٹی20 میچ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا (شام 6 بجے)














