ریاض ورلڈ ای اسپورٹس کپ 2025: پہلے ہفتے نے تاریخ رقم کر دی

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض میں جاری ورلڈ ای اسپورٹس کپ 2025 کا پہلا ہفتہ دنگ کر دینے والے مقابلوں، غیر متوقع نتائج اور لاکھوں شائقین کی شرکت کے ساتھ تاریخ کا حصہ بن گیا۔

بولیوارڈ ریاض سٹی میں منعقدہ اس عالمی ایونٹ میں 2000 سے زائد کھلاڑیوں نے 25 عالمی مقابلوں میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا، جن میں مجموعی انعامی رقم 70 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی جو اس شعبے کی سب سے بڑی مالی پیشکش تصور کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد

سعودی الجزیرہ اخبار کے مطابق افتتاحی ہفتے میں یورپی ٹیم (ہیریٹکس) نے ویلیورینٹ کے فائنل میں فناتک کو 0-2 کے خسارے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر سنسنی پھیلا دی، جبکہ چینی کلب (وی کے گیمنگ) نے (ایپیکس لیجنڈز) کے نو راؤنڈز پر مشتمل ہائی وولٹیج فائنل میں ٹائٹل اپنے نام کیا، جہاں 7 ٹیمیں آخری لمحوں تک ٹرافی کی دوڑ میں شریک رہیں۔

ادھر فائٹنگ گیمز کے میدان میں جاپانی اسٹار GO1 نے (فیٹل فیوری: سٹی آف دی وولوز) میں سابق عالمی چیمپئن شیاو ہائی کو شکست دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

ریسنگ ٹریک پر (ریڈ لائن) نے لگاتار دوسری بار (رین اسپورٹ) میں سبقت حاصل کی، اور اس کے کھلاڑی لوک بینیٹ کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ریاض میں ہونے والا یہ عالمی کپ نہ صرف سعودی عرب کی گیمنگ انڈسٹری میں قیادت کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ مملکت عالمی ای اسپورٹس کا نیا مرکز بنتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟