سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: ترقی ہر سرکاری ملازم کا بنیادی حق قرار

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پرفارمنس پروموشن سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہر سرکاری ملازم کو ترقی کے لیے زیر غور لانا اس کا بنیادی قانونی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکم دیا کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ 2 ماہ کے اندر درخواست گزار کا کیس دوبارہ میرٹ پر سنے۔

5 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار پولیس سروس کے سینئر افسر تھے جو 3 بار ترقی سے محروم رہے، حالانکہ 2013 سے 2018 تک ان کی تمام کارکردگی رپورٹس بہترین تھیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ترقی نہ دی، جبکہ 2019 کی کارکردگی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ افسر کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں ملی تھی۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ پروفرما پروموشن سرکاری ملازمین کا قانونی حق ہے اور ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ترقی دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خستہ عمارتوں کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، جلد عملدر آمد کرنے کا اعلان

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سلیکشن بورڈ کے منٹس میں منفی ریمارکس بغیر کسی ثبوت کے شامل کیے گئے، جبکہ درخواست گزار کی ساکھ پر کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریٹائرڈ افسران کو دیر سے انصاف دینا غیر منصفانہ ہے اور تمام سرکاری ادارے ترقی کے معاملات میں شفاف اور بروقت فیصلے یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی