کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی ماہرِ غذائیت رُجوتا دیویکر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان گزشتہ 18 برسوں سے تقریباً ایک جیسی غذا کھا رہی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں رُجوتا نے بتایا ’ہم نے 2007 میں کام کا آغاز کیا، اور تب سے اب تک وہ وہی چیزیں کھاتی ہیں۔‘

رُجوتا دیویکر، جن کی پہلی کتاب Don’t Lose Your Mind, Lose Your Weight کرینہ کپور کے مشورے پر شائع ہوئی، نے کرینہ کی روزمرہ غذا کی تفصیل بیان کی:

صبح کا آغاز: بادام، کشمش یا انجیر بھگو کر کھاتی ہیں
ناشتہ: پراٹھا یا پوہا (چاول سے تیار ہلکا پھلکا ناشتہ
دوپہر کا کھانا: اگر شوٹنگ پر ہوں تو دال چاول، کیونکہ چاول زیادہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے؛ گھر پر ہوں تو روٹی سبزی۔
شام کا ناشتہ: چیز ٹوسٹ یا آم کا ملک شیک یا آم (اگر موسم میں ہو)۔
رات کا کھانا: کھچڑی یا پلاؤ، اور ہفتے میں کم از کم 4 سے 5 دن کھچڑی اور گھی کھاتی ہیں۔

دال چاول اور کھچڑی کے جسم پر اثرات اور سائنسی پہلو

ماہرِ غذائیت گرما گوئل کے مطابق، دال چاول میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی متوازن مقدار پائی جاتی ہے، جو اسے ایک مکمل اور صحت مند غذا بناتی ہے۔

’دال چاول پر گھی ڈال کر کھانا جسم کے لیے توانائی، غذائیت، اور سکون بخش comfort food ہے۔ چاول میں جو امائنو ایسڈ (lysine) کی کمی ہوتی ہے، وہ دال پوری کر دیتی ہے۔‘

گرما گوئل نے بتایا کہ یہ غذا پٹھوں کی مضبوطی، جسمانی نشوونما، اور میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے۔ دالوں میں آئرن، وٹامن بی، کیلشیم، اور اگر خود اُگائی جائیں تو وٹامن سی بھی شامل ہو جاتا ہے۔ چاول چونکہ گلوٹن فری ہوتا ہے، اس لیے یہ نظامِ ہضم کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں مگنیشیم سپلیمنٹ کے جادو اثر فوائد کیا کیا ہیں؟

مزید بہتری کے لیے گوئل نے تجویز دی کہ کھچڑی میں ہیِنگ (اسافوٹیڈا) اور زیرہ کا تڑکا لگایا جائے، تو یہ ہاضمے کے لیے بہتر ہوتا ہے اور گیس کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

کرینہ کپور کی سادہ مگر مسلسل اور متوازن غذا نے ثابت کیا کہ طویل مدتی فٹنس مہنگے یا فینسی کھانوں کی مرہونِ منت نہیں، بلکہ غذائیت سے بھرپور سادہ کھانے جیسے دال چاول اور کھچڑی سے بھی صحت مند اور پائیدار طرزِ زندگی اپنایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘