وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (PIA) پر برطانیہ کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 3 سال کی مسلسل محنت کے بعد ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
شہباز شریف کی حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 3سال کی لُگاتار محنت رنگ لائ۔
عمران خان اور اسکا ھوا بازی کا وزیر غلام سرور PIA کو کھنڈرات میں چھوڑ گئے تھے آج پھر سبز ھلالی پرچم فخر کے ساتھ فضاؤں میں بلند ھو رہا ھے۔ ایویشن منسٹر ی کی انتھک محنت اور کمٹمنٹ رنگ لائ۔ پاکستان…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 16, 2025
وزیر دفاع نے منگل کے روز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 3 سال کی لگاتار محنت رنگ لائی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان اور اس کا ہوا بازی کا وزیر غلام سرور PIA کو کھنڈرات میں چھوڑ گئے تھے۔ آج پھر سبز ہلالی پرچم فخر کے ساتھ فضاؤں میں بلند ہو رہا ہے۔ ایوی ایشن منسٹری کی انتھک محنت اور کمٹمنٹ رنگ لائی۔ پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے حالیہ فیصلے میں پاکستانی ایئر لائنز کو ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دے سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی سفارتی و فضائی کامیابی، برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستانی ایئر لائن کے ذریعے سفر کی منتظر ہیں۔
انہوں نے پاکستانی اور برطانوی ایوی ایشن ماہرین کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس فیصلے کو دونوں ممالک کے درمیان روابط کی مضبوطی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔