پاکستانی پروازوں پر پابندی کا خاتمہ خوش آئند، قومی ساکھ کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعظم

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت نہ صرف برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعث اطمینان ہے بلکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ہے۔

وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے بعض لیڈران کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث ملکی ایوی ایشن پر عالمی پابندیاں لگیں، جس سے قومی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: 3 سیمنٹ ساز ادارے بھی پی آئی اے کی خریداری کی دوڑ میں شامل

شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزارت دفاع اور ایوی ایشن ڈویژن کی کوششوں کو سراہا جن کی مسلسل کاوشوں سے یہ مثبت پیشرفت ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے دو طرفہ تعاون کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی ایوی ایشن شعبے میں شفافیت، معیار اور بین الاقوامی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ پاکستانی ایئر لائنز عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بن سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp