تنخواہ میں بونس کے ساتھ دوڑ بھی ضروری، چینی کمپنی کی انوکھی پالیسی

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی ایک نجی کمپنی نے ملازمین کی صحت کو فروغ دینے کے لیے سالانہ بونس کا نیا اور منفرد طریقہ متعارف کرا دیا ہے، اب بونس صرف محنت سے نہیں بلکہ دوڑنے سے بھی مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 3 تنخواہیں بطور بونس دینے کی منظوری

کمپنی گوانگ دونگ دونگپو پیپر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملازمین کو سالانہ بونس تبھی دیا جائے گا جب وہ جسمانی طور پر متحرک اور فٹ ہوں گے۔ اس پالیسی کے تحت ملازمین کی دوڑنے کی رفتار اور فاصلے کو بونس کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ جو ملازم ہر مہینے 62 میل (یعنی تقریباً 100 کلومیٹر) دوڑنے کا ہدف مکمل کرے گا، اسے سال کے اختتام پر تنخواہ کا 130 فیصد بطور بونس دیا جائے گا۔ جبکہ 31 میل (تقریباً 50 کلومیٹر) دوڑنے والے ملازمین کو ایک مکمل ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی پر بونس، پروموشن اور چھٹیوں کا وعدہ

چیئرمین کے مطابق اس پالیسی کا مقصد صرف کارکردگی کا انعام دینا نہیں بلکہ ملازمین کی صحت اور فٹنس کو بہتر بنانا بھی ہے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ فعال رہیں۔

یہ انوکھا قدم سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جہاں صارفین اسے بیک وقت دلچسپ اور چیلنجنگ قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے