تیراکی کا مقابلہ جان لیوا ثابت، معمر شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں عباسیہ کینال میں تیراکی کا مقابلہ جان لیوا ثابت ہوا، جہاں شرط لگا کر نہر پار کرنے کی کوشش میں 66 سالہ بزرگ شہری ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو بزرگ افراد کے درمیان عباسیہ کینال میں تیراکی کی شرط لگی تھی۔ ایک بزرگ نہر کے درمیان تک پہنچا لیکن پانی کے بہاؤ کے باعث ڈوب گیا، جس کی لاش بعد میں نکال لی گئی۔ ریسکیو کے مطابق دوسرا بزرگ شخص نہر کے آدھے راستے سے ہی واپس لوٹ آیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے بھتیجے نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقہ مکینوں نے میرے چچا کو نہر عبور کرنے کے لیے اُکسایا۔ وہ پانی میں تڑپتا رہا جبکہ لوگ کنارے پر کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟