سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک اہم کیس کی عدالتی دستاویزات دورانِ ترسیل چوری ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے کیس کے فریق کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی عدالتی دستاویزات گم ہو گئی ہیں، جو کراچی رجسٹری سے اسلام آباد کوریئر کے ذریعے بھیجی جا رہی تھیں۔
کورٹ ایسوسی ایٹ کے مطابق کوریئر سروس کی گاڑی راستے میں چوری ہوگئی، جس کے نتیجے میں عدالتی ریکارڈ بھی چوری ہوگیا ہے۔
فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد نئی درخواست اور متعلقہ دستاویزات دوبارہ عدالت میں جمع کرائیں تاکہ کیس کی کارروائی متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ ان دستاویزات کا تعلق ایک جاری مقدمے سے تھا، جس پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔