پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھی لیکن آج پھر سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 227900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے کے بعد195390 روپے ریکارڈ کی گئی

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2749 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت 2356 روپے رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp