آندرے رسل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق ویسٹ انڈیز کے 37 سالہ آل راؤنڈر اینڈرے رسل آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی ٹی20 سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں شرکت کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہیں گے، جو جمیکا کے سبائنا پارک میں ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز 27 پر آل آؤٹ: مچل اسٹارک نے 15 گیندوں میں 5 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

آندرے رسل 2019 سے صرف ٹی20 انٹرنیشنل کھیل رہے ہیں اور اب تک 84 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ سے 7 ماہ قبل ہو رہی ہے، وہ نکولس پورن کے بعد گزشتہ 2 ماہ میں ریٹائرمنٹ لینے والے دوسرے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر ہوں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ

آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، جیڈیہ بلیڈز، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، ایون لیوس، گڈاکیش موتی، روومن پاول، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی، تیسرا 25 جولائی کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی 20 26 جولائی اور 5واں 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ