سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے علیمہ خان کو طلب کرلیا

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو ذاتی لڑائیاں ختم کرکے تحریک چلانے کی ہدایت، علیمہ خان

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو 17 جولائی 2025 کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ذاتی حیثیت میں گلبرگ ٹو لاہور میں واقع دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق علیمہ خان سے ان کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی انکوائری نمبر 2531/25 مورخہ 27 مئی 2025 کے تحت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

نوٹس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر علیمہ خان طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے کو کچھ نہیں ہے، اور اس کے نتیجے میں قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، پورے سسٹم نے مائنس کیا، علیمہ خان

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے، اور طلبی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں علیمہ خان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے