سلسلۂ کوہِ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی، تریچ میر، کی پلاٹینیم جوبلی منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سال 2025 کو تریچ میر کا سال قرار دے کر مختلف تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تریچمیر کی چوٹی سر ہونے کے 75 سال مکمل، ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل مہم بھیجنے کا فیصلہ
ان تقریبات کا باقاعدہ آغاز 13 جولائی سے ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں 20 افراد پر مشتمل ایک ٹریکنگ گروپ چترال سے تریچ میر کے بیس کیمپ کی جانب 13 جولائی کو روانہ ہو چکا ہے۔
7708 میٹر بلند تریچ میر کوہِ ہندوکش کی سب سے بلند چوٹی ہے جسے پہلی بار سنہ 1950 میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے سر کیا تھا۔
مزید پڑھیے: چترال کی چیری خطرے میں، دل دہلا دینے والا انکشاف
تریچ میر کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات کے تحت، ٹریکنگ کے علاوہ اگست میں اس چوٹی کو سر کرنے کی ایک مہم بھی شروع کی جائے گی۔ ان تقریبات کا بنیادی مقصد چترال میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا اور ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کو اس خطے کی طرف راغب کرنا ہے۔ تفصیل جانیےاس ویڈیو رپورٹ میں۔













