الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الاسکا کے جزیرے سینڈ پوائنٹ کے قریب گزشتہ روز 7.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد نیشنل ویدر سروس (NWS) نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔ بعد ازاں اس وارننگ کو کم کرتے ہوئے سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے تانیمبر جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ مسترد

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز سینڈ پوائنٹ کے جنوب میں تقریباً 54 میل کے فاصلے پر تھا، جو کہ پاپوف آئی لینڈ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور انکوریج شہر سے 600 میل جنوب مغرب میں واقع ہے۔

سونامی ایڈوائزری الاسکا کے جنوبی ساحلی علاقوں اور الاسکا پیننسولا سے کینیڈی انٹریس اور یونیماک پاس تک کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔

سینڈ پوائنٹ کے علاوہ کولڈ بے اور کوڈیئک جیسے شہروں کو بھی اس ایڈوائزری میں شامل کیا گیا ہے۔

کوڈیئک پولیس کے مطابق شہر میں سائرن بجائے گئے جو لوگوں کو بلندی پر منتقل ہونے کی ہدایت دیتے ہیں۔ اگر سونامی کا کوئی اثر پڑتا ہے تو اس کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:40 بجے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ کیوں آتاہے؟

زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟

زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات  نمودارہوتے ہیں، جنہیں  زلزلے کا نام دیاجاتا ہے۔

زلزلے کا مرکزی مقام محور کہلاتا ہے جبکہ محورکے عین اوپرکے مقام کو زلزلے کا مرکز یا ایپی سنٹر کہا جاتا ہے۔

3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں

ماہرین کے مطابق  3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں جنہیں سائنس مک ویوز کہا جاتا ہے۔ انہیں پی، ایس اور ایل ویو بھی کہاجاتا ہے۔ یہ  لہریں محور سے تمام اطراف میں پھیلتی ہیں۔

زلزلے سے ہونے والے نقصان کا انحصار اس کی زیر زمین گہرائی اور شدت پرہوتاہے سطح زمین سے گہرائی جتنی کم ہوگی سطح زمین کے اوپر تباہی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان