الیکٹرک ٹیکسی منصوبہ، آپ بلاسود اسکیم سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے بے روزگار  یا کمزور مالی حالت کے حامل افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب پنجاب میں مریم نواز حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور جدید سفری سہولیات کو فروغ دینے کے لیے ای ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

الیکٹرک ٹیکسی منصوبے کے اہم نکات:

الیکٹرک گاڑیاں بلاسود اقساط پر دستیاب ہوں گی۔

پہلے مرحلے میں 1100 گاڑیاں دی جائیں گی، اور ان کی فراہمی آسان شرائط پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟

بغیر سود اقساط

اس اسکیم میں بغیر سود (بلاسود) اقساط عام افراد کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔

چارجنگ اسٹیشنز

منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب پر بھی کام ہو رہا ہے تاکہ گاڑیوں کا استعمال آسان ہو۔

حکومت کا مکمل تعاون

یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی نگرانی میں ہوگا اور جلد ہی اشتہارات کے ذریعے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

ای ٹیکسی بلاسود اسکیم سے آپ کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟

اگر آپ ای ٹیکسی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو:

قریبی محکمہ ٹرانسپورٹ آفس یا سرکاری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟

آنے والے اشتہارات اور درخواست کے طریقہ کار پر نظر رکھیں۔

اپنی مالی حالت کی بابت دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں تاکہ درخواست بروقت جمع ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی