ریاض: عالمی ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں عالمی ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، شعرا، ادیب، اور رکن پنجاب اسمبلی ملک فلک شیر اعوان سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا گیا، جہاں شرکاء نے ڈاکٹر طارق عزیز کی ادبی اور پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طارق عزیز کا نام سعودی عرب میں اردو ادب کی خدمت کے حوالے سے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

صدر حلقہ فکروفن وقار نسیم وامق، شیخ ارشد، قاضی اسحاق میمن، عدنان اقبال بٹ، وسیم ساجد اور دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طارق عزیز نے نہ صرف میڈیکل شعبے میں اپنی قابلیت سے پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ اردو ادب کی ترویج میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

تقریب میں معروف شعراء کرام قلب عباس، سید طیب رض کاظمی، کامران حسانی و دیگر نے اپنا کلام پیش کیا، جس سے محفل شعرو سخن میں خوب رنگ جما۔ شرکاء نے شاعری سے بھرپور لطف اٹھایا اور ڈاکٹر طارق عزیز کے ساتھ بیتے لمحات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے ریاض میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ بزنس میٹ اپ کا شاندار انعقاد

ڈاکٹر طارق عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں گزارے گئے 18 سال ان کے لیے ایک یادگار سفر رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ خلوص پر مبنی تعلقات اور سعودی عوام سے جو محبت اور اپنائیت ملی، وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور شرکاء کی جانب سے ڈاکٹر طارق عزیز کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار پر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘