چیف جسٹس کا کوئٹہ برانچ رجسٹری کا دورہ، وکلاء برادری سے ملاقاتیں

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قانونی برادری اور بار کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟

سپریم کورٹ کے العامیے کے مطابق چیف جسٹس اور بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز نے 16 جولائی کو سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جو سپریم کورٹ بار، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

تقریب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر روف عطا ایڈووکیٹ، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطا اللہ لانگو، اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ سمیت مختلف وکلاء تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

خطاب میں چیف جسٹس نے بینچ اور بار کے درمیان شراکت داری کو مؤثر نظامِ انصاف کی بنیاد قرار دیا اور کوئٹہ کو اپنا دوسرا گھر کہتے ہوئے یہاں کی روایتی مہمان نوازی کو سراہا۔

انہوں نے وکلا سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ خواتین وکلا کے 2 بیچز، ایک کوئٹہ اور دوسرا مکران سے، کو وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی پیشے میں محنت اور لگن بنیادی عناصر ہیں، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کوئٹہ میں وکلاء کے لیے سہولیات کی بہتری، بار روم کی جگہ کی فراہمی اور ایک سہولت مرکز کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسی روز چیف جسٹس نے بار کونسلز کی نمائندہ کمیٹی سے بھی ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک، بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بولیدی، اور چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قاسم علی جوگیزئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نئے وکلاء کی لازمی تربیت کے نفاذ میں درپیش مالی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی جوڈیشل اکیڈمیز کے ڈائریکٹر جنرلز سے ملاقات کرے گی تاکہ مالی وسائل کے مطابق 15 روزہ تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا سکے۔

پاکستان بار کونسل اسلام آباد کے ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن بھی اس عمل میں شریک ہوں گے تاکہ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دورہ ایک ایسے دن کے طور پر اختتام پذیر ہوا جو عدلیہ اور وکلا برادری کے درمیان تعاون، قانونی تعلیم کے فروغ، اور عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی کے عزم کی علامت بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار