دنیا کا سب سے بڑا اسکاچ ایگ بنانے کا ریکارڈ برطانیہ کے 2 باورچیوں کے نام

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے 2 باورچیوں نے دنیا کا سب سے وزنی اسکاچ ایگ تیار کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہری فینکس روس اور اولی پیٹرسن نے تقریباً 17 پاؤنڈ 3.48 اونس وزنی اسکاچ ایگ تیار کیا، جس نے تقریباً 20 سال پرانا 13 پاؤنڈ 10 اونس اسکاج ایگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

@guinnessworldrecords

Largest scotch egg – 7.81 kg (17 lb 3.48 oz) by Phoenix Ross and Oli Paterson 🇬🇧 AKA @Elburritomonster & @Shef Phoenix Chefs Phoenix and Oli used a boiled ostrich egg to make this supersized snack. Fun facts: The ostrich egg holds the record for the largest egg produced by any living bird. The average example measures 6–8 in (15–20 cm) in length, 4–6 in (10–15 cm) in diameter and weighs 3 lb 10 oz–3 lb 14 oz (1.65–1.78 kg) – equal to the volume of two dozen hen’s eggs.   It also holds the record for toughest egg produced by a bird – it can withstand the weight of a 115-kg (253-lb 8-oz) person. And surprisingly, it’s the smallest egg relative to body weight. This is because its egg’s weight is only 1.4-1.5% of the ostrich’s total weight

♬ original sound – Guinness World Records

اس دیوہیکل اسکاچ ایگ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مرغی کے انڈے کی جگہ شترمرغ کا انڈہ استعمال کیا گیا۔ یہ روایتی برطانوی ڈش سخت اُبلے انڈے، ساسیج کے گوشت، بریڈ کرمز کے فرائی کرنے کے عمل سے تیار کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟

ابتدائی کوشش ناکام رہی جب ایک ایگ فرائیر سے نکالتے ہوئے ٹوٹ گیا، تاہم دوسری کوشش کامیاب رہی۔ اس دیو قامت ایگ کا گھیر 31.3 انچ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp