آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام 33 شہروں میں جاری، ہزاروں نوجوان کی شرکت

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ملک گیر سطح پر منعقدہ سمر انٹرنشپ پروگرام 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں طلبا بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست

یہ انٹرنشپ پروگرام بیک وقت 33 شہروں میں جاری ہے جس میں ملک کی 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500 سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور جامع انٹرنشپ پروگرام قرار دیا جا رہا ہے جو نوجوانوں کو علمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کے نئے راستے فراہم کر رہا ہے۔

پروگرام کے شرکا نے اس انٹرنشپ میں شمولیت کو ایک نایاب اور مثالی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

طلبا نے اس جذبے کا بھی اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انٹرنشپ پروگرام کے دوران ملک کی نامور شخصیات اور ماہرین مختلف موضوعات پر طلبہ کی رہنمائی کریں گے جن میں قومی سلامتی، میڈیا، قیادت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

سمر انٹرنشپ پاک فوج کی جانب سے نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام ہے۔

مزید پڑھیے: یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کو نئی سوچ، وژن اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اور مؤثر اقدام ہے، جس کا مقصد مستقبل کے لیڈرز کو نہ صرف تیار کرنا بلکہ ان میں حب الوطنی، خدمت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ

پروگرام کے انعقاد پر تعلیمی ماہرین اور والدین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات نوجوانوں کے اعتماد اور شعور کو بلند کرتے ہیں، اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp