بلوچستان میں شہید ہونے والے آزاد کشمیر کے سپوت میجر رب نواز گیلانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں مادر وطن پر قربان ہونے والے والے آزاد کشمیر کے سپوت میجر رب نواز گیلانی کی نماز جنازہ مظفرآباد میں ادا کردی گئی ہے۔

مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے آفیسر، میجر رب نواز گیلانی، بلوچستان میں ’فتنہ الہند‘ کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

شہید کی نمازِ جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی، جس میں  جی او سی مری میجر جنرل محمد عرفان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پاک فوج کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی ریت چڑھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز شہید

شہد رب نواز گیلانی کے والد کا کہنا ہے ’میرے بیٹے کو بچپن سے فوج میں جانے کا شوق تھا اور ایک مشن تھا جو آج شہادت کی صورت مکمل ہوا۔‘

شہریوں نے شہید میجر رب نواز گیلانی کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو وطن سے سچی محبت کی عظیم مثال قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی