کل کے ہتھیاروں سے آج کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اعتراف

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے کہا کہ بھارت کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ آج کی جنگ کل کے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتی۔

دہلی میں ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اسٹریٹجک مشنز کے لیے غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنا ہوگا کیونکہ درآمد شدہ ٹیکنالوجی پر انحصار ہماری تیاری کو کمزور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے عالمی قوانین کو پس پشت ڈال دیا، میانمار پر ڈرونز سے حملہ

جنرل چوہان نے کہا کہ ہم کل کے ہتھیاروں سے آج کی جنگ نہیں جیت سکتے۔ ہمیں آنے کل کی ٹیکنالوجی کے ساتھ آج کی جنگ لڑنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ تنازعات نے ثابت کیا ہے کہ ڈرونز کا استعمال اب محض ایک امکان نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔

جنرل چوہان نے مقامی سطح پر ڈرون اور اینٹی-ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ابھرتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے کائنیٹک اور نان-کائنیٹک دونوں اقسام کے مؤثر حل اپنانے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp