پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، جب 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی حد عبور کرگیا
بازار میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مثبت معاشی اشاروں کے نتیجے میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1,773 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,40,439 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

اس دوران 100 انڈیکس نے دن کے دوران 1,40,585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، تیزی کا طوفان مسلسل جاری
اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 1,38,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ رفتار کو ماہرین سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اصلاحات، اور بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری سے جوڑ رہے ہیں۔














